خلیج اردو آن لائن:
وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر جامع ہونے پر عمران خان کی تعریف کی گئی تھی۔ تاہم، اب عمران خان کا خطاب 25 ستمبر کو یو این او کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سب سے زیادہ دیکھے جانے والا خطاب بن گیا ہے۔
اب تک عمران خان کی تقریر کو 1 لاکھ 70 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنرل اسمبلی میں کیے گئے خطاب سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب 22 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ جس پر ابتک 1 لاکھ 37 ہزار ویوز آئے ہیں۔
مزید برآں، ویوز کی اس دوڑ میں تیسرے نمبر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو ہیں۔ جن کی تقریر یو این او کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 23 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی اور جس کو ابتک 94 ہزار مرتبہ دیکھا جا سکا ہے۔
جبکہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر ابتک 60 ہزار لوگوں نے دیکھا، اور یہ تقریر 26 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ سال کی گئی تقریر کو 26 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔
Source: Khaleej Times






