پاکستانی خبریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیاسی رہنما سے اسلحہ برآمد ، پولیس کے حوالے کیا گیا

خلیج اردو

03 اکتوبر 2020

اسلام آباد:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی رہنما سے پستول اور گولیاں برآمد کیں گئیں ۔ مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے میڈیا کو جاری معلومات میں بتایا ہے کہ اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والے مسافرکے سامان سے 9 ایم ایم پستول اور32 گولیاں برآمد کرلیں۔ مسافرمسرورعلی پی ٹی آئی کراچی ملیرکا رہنماء ہے۔

 

مقامی میڈیا نے ایئرپورٹ ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ مسافرکے پاس نائن ایم ایم پستول کا زائد المیعاد لائسنس تھا، اے ایس ایف نے مسافرکوسفر سے روک کرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button