
خلیج اردو
03 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں غلط معلومات پھیلانا قانونی جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر جیل کی سزا دی جائے گی۔ وفاقی استعاثہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے غلط معلومات یا افواہیں پھیلانے یا کسی مقدمے یا نظام انصاف سے متعلق غلط معلومات پھیلانا جرم ہے ۔
وفاقی پینل کوڈ کے آرٹیکل 266 کے مطابق کسی بھی شخص ، مقام ، شے یا کسی بھی مقدمے یا وردات کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے پر جیل کی سزا سنائی جائے گی۔
#law #legal_culture #PublicProsecution #SafeSociety #UAE #ppuae pic.twitter.com/NjqfOLvccg
— النيابة العامة (@UAE_PP) October 3, 2020
یہ ٹویٹ استعاثہ عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اگاہی مہم کا حصہ ہے جس میں عوام کو قانون سے متعلق اگاہی دی جاتی ہے۔
Source : Khaleej Times







