Uncategorized

دبئی میں چوروں نے بجلی کی بڑی پاور کیبلز چوری کرنے کے لئے سائٹ کے محافظ کا قتل کردیا

خلیج اردو: دبئی کورٹ آف فرسٹ انسینس میں چار افراد بجلی کی کیبلیں چوری کرنے کے الزام میں سائٹ گارڈ کو گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے۔

دبئی کے سرکاری استغاثہ کے ریکارڈ کے مطابق ، یہ واقعہ 27 جون کو پیش آیا۔ جب یہ چاروں افراد – جن میں دو نائیجیرین اور دو پاکستانی شامل ہیں ، جن کی عمریں 29 اور 39 کے درمیان ہیں ، نے ڈکٹ ٹیپ سے تعمیراتی سائٹ کے محافظ کو باندھ لیا اور اسے ہلاک کردیا جسکے خلاف ال رشیدیہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور قتل اور ڈکیتی کی کوشش کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔

ایک 30 سالہ ہندوستانی سائٹ کے نگران نے بتایا کہ انہیں صبح 5.40 بجے واقعے کے بارے میں آگہی ملی جب انکو منیجر کا فون آیا تھا۔ مینجر نے بتایا کہ سارے ٹھیکیداروں نے مقتول کو سائٹ پر لیٹے ہوئے دیکھا تھا۔ میں وہاں گیا اور کارکنوں کا ہجوم دیکھا۔ ان میں سے کچھ نے مجھے بتایا کہ انکو سائٹ کے گیٹ پر گارڈ نہیں ملا لیکن بعد میں اس کا جسم ملا۔ ”

ایک پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ انہیں صبح 6.30 بجے بین الاقوامی شہر میں زیر تعمیر عمارت کے مقام پر قتل کے واقعے کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ متاثرہ شخص اپنے چہرے کے بل الٹا لیٹا ہوا پایا گیا تھا۔

"تفتیش کے بعد ، ہم نے ان چاروں ملزموں کا سراغ لگا لیا۔ دونوں افریقیوں کو 29 جون کو صبح 1.20 بجے ام ہورائیر سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دوسرے دو افراد کو اسی دن صبح 1.55 کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔

"مرکزی ملزم (افریقی) نے اعتراف کیا کہ انہوں نے واقعے سے چند ماہ قبل بجلی کی کیبلز کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان کا منصوبہ کیبلز چوری کرنا تھا اور پھر انہیں دوبارہ فروخت کرنا تھا۔
وہ رات گیارہ بجے کے قریب سائٹ پر پہنچے اور گارڈ پر پیچھے سے حملہ کیا۔ انہوں نے اسے باندھ دیا اور اسے ڈکٹ ٹیپ سے باندھا تاکہ اسے مزاحمت اور چیخنے سے روک سکیں۔ ”

دونوں پاکستانی تھوڑی دیر بعد ہی سائٹ سے چلے گئے۔ دونوں مرکزی ملزم بھی ڈکٹ ٹیپ کو ہٹانے کے لئے مقتول کے پاس واپس جانے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے تھے صرف یہ دیکھنے کیلئے کہ آیا اس کی ابھی موت ہوگئی ہے یانہیں؟

سارجنٹ نے بتایا ، "مرکزی ملزم نے مجھے بتایا کہ اس نے گارڈ کو بے جان ہونے سے پہلے 10 منٹ تک اسکا گلا دبا لیا۔

اسی سائٹ میں کام کرنے والے ایک افریقی مدعا علیہ نے اس سے قبل اپنے کام کی جگہ (ایک معاہدہ کرنے والی کمپنی) سے ڈکٹ ٹیپ چوری کرلی تھی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 15 نومبر کو ہونی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button