خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

تارکین وطن متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے صوابدیدی برخاستگی کی صورت میں کمپنی سے 192،000 درہم حاصل کرنیکے مجاز ہونگے

۔

خلیج اردو: ایک ملازم جس کا معاہدہ اسکی کمپنی اگر بغیر کسی انتباہ کے من مانے طور پر ختم کرے گی تو کمپنی اسے بلا معاوضہ اجرت ، گریجویٹی اور تاوان کی صورت میں 192،000 درہم ادا کریگی۔

اس بات کی توثیق ابو ظہبی لیبر کورٹ آف اپیل نے عدالت عظمیٰ کے پچھلے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کی جس میں یکدم برطرفی کی صورت میں فرم قصور وار ہوگی تاہم ، اعلی عدالت نے معاوضے کی رقم کو 267،113 درہم سے کم کردیا۔

وہ تارکین وطن ، جو 24،000 درہم کی ماہانہ تنخواہ حاصل کررہے تھے ، انکا کہنا تھا کہ انکو اپنی اجرت یا خدمت کے اختتامی فوائد نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے اپنی بلا معاوضہ اجرت ، سالانہ رخصت الاؤنس ، وارننگ اور اوور ٹائم الاؤنسز اور من مانی برخاستگی کے معاوضے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اپنے سابق آجر سے تجربہ کی سند کا مطالبہ بھی کیا۔

اپیلنٹ عدالت کے ذریعہ مقرر کردہ ایک اکاؤنٹنگ ماہر نے بتایا کہ کل قابل ادائیگی تنخواہ 100،000درہم ، چھٹی الاؤنس 4000 درہم اور سروس گریجوئٹی 33،000 درہم سروسز کے اختتام پر بنتی ہے جبکہ دی جانے والی باقی رقم من مانی برخاستگی کا معاوضہ ہوگی۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اپیل کنندہ نے اوورٹائم الاؤنس اور دیگر دعوؤں کے ان کے حقدار ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کیا۔

جج نے یہ بھی کہا کہ غیر منصفانہ برخاستگی کے معاوضے کا فیصلہ عدالتی حکام کے ذریعہ کیا جاتا ہے تاکہ "تمام فریقوں کے مابین انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button