خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں کزن کو اغوا کرنے کے لئے آدمی ولا میں گھس گیا

خلیج اردو: دبئی کورٹ آف فرسٹ انسنس میں ایک 29 سالہ شخص چھٹی کے دن اپنے کزن کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے الزام میں عدالت میں مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے۔

عدالت میں 22 جون کو ہوئی کیس کی سماعت کے دوران متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اماراتی شخص میرے گھر میں گھس آیا اور میرے کمرے کا تالا توڑ دیا اور مجھے نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتے ہوئے اپنی کار کے اندر زبردستی گھسانے کی کوشش کی۔ نشے میں دھت آدمی نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اسکے سسر یا اور اس کے اہل خانہ نے اگر کوئی حرکت کی تو وہ اسے جان سے مار دیں گا۔

ملزم اب عدالت میں چاقو کا استعمال کرتے ہوئے اغوا ، دھمکیاں دینا ، نجی املاک کو نقصان پہنچانا ، دوسروں پر توہین آمیز الزامات لگانے اور بغیر اجازت کے شراب کے حصول کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع القسائیس پولیس اسٹیشن میں دی گئی ہے جبکہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

31 سالہ گھریلو خاتون نے بتایا کہ مدعا علیہ کے کمرے میں داخل ہونے سے قبل اس نے گھر میں چیخ و پکار سنی۔ "شام کے قریب 4.15 بجے کے قریب جب وہ اندر گھر میں گھس آیا تو مجھ سے پوچھا کہ وہ شخص کہاں چھپا ہوا ہے۔ یہ سب دیکھنے کے بعد میرے سسرال والے میرے بچوں کو فورا دوسرے کمرے میں لے گئے تھے۔”

بعد میں اسے ملزم سے معلوم ہوا کہ اس نے اپنی بھابھی سے سنا ہے کہ وہ اپنے کمرے کے اندر ایک شخص کو جانے دے رہی ہے۔ "مدعا علیہ نے مجھے جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا تھا لیکن میں نے اس کو صرف میرے سامنے بیٹھا ہوا پایا۔”

شکایت کنندہ کی 40 سالہ بہن نے بتایا کہ یہ واقعہ 3 بجے کے بعد پیش آیا۔ "مدعا علیہ چھری ہاتھ میں لیکر گھر میں گھس آیا۔ اس نے میرے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جب وہ مجھے اس سے بچانے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران وہ میرے کمرے میں گھس آیا اور زبردستی مجھے اپنی کار میں اندر گھسیڑ لیا۔”

گواہ نے تفتیش کار کو بتایا کہ اس شخص نے اپنے بھائی کی بیوی کو اغوا کرلیا تھا اور بلا اجازت کے اپنے والد کے ولا میں داخل ہوگیا۔

اس مقدمے کی سماعت 15 نومبر کو دوبارہ شروع ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button