خلیج اردو آن لائن:
دبئی پولیس نے دبئی میں ایک بنگلے میں ڈاکہ ڈالنے والے افریقی وزٹر کو دبئی ایئر پورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ 40 سالہ افریقی وزٹر کو الرشیدیہ کے علاقے میں ایک بنگلہ لوٹنے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مدعا علیہ نے بنگلے میں چوری 4 دیگر افراد کے ساتھ مل کر کی تھی۔
مدعا علیہ اور دیگر چار افراد خالی بنگلےمیں گھسے اور وہاں سے 2 لاکھ 50 ہزار درہم مالیت کا سونا 70 ہزار کیش چوری کر لیا۔
بنگلہ کے مالک 37 سالہ اماراتی نے عدالت میں گواہی دی ہے کہ وہ ایک جنازے کے لیے ابوظہبی گیا ہوا تھا جب رات کے وقت گھر واپس آیا تو اسے گھر میں چوری کا پتہ چلا۔
ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ ” جب وہ گھر واپس آیا تو اس نے گھر جلتی ہوئی لائٹیں دیکھ کر پولیس کو فون کیا، اور پولیس کے آنے پر پولیس کے ساتھ گھر میں داخل ہوا۔ پولیس نے مجھے بتایا کہ چور گھر میں پچھلی ونڈو توڑ کر اندر داخل ہوئے ہوئے”۔
پولیس کے پاس شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کو فون کی اور اسے سیف کی پہچان کرنے کے لیے بلایا۔ پولیس اہلکار نے اسے بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ” جس نے کئی گھروں میں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اور ہم نے چوری کی گئی اشیاء اور دیگر چوروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے”۔
چوروں نے بتایا کہ انہوں نے بنگلے میں چوری کرنے سے پہلے گھنٹی بجا کر تسلی کی کہ گھر میں کوئی ہے یا نہیں۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن چوری میں ملوث پانچوں افراد پر چوری اور بنگلے میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مقدمے کی اگلی سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔
Source: Gulf News







