متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شیخ محمد کو یوتھ پروگرام کے لیے لیڈران کی تلاش، اپلائی کرنے طریقہ کار بتا دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے حکمران اور یو اے ای  کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو نئے یوتھ پروگرام کے لیے پڑھے لکھے رہنماؤں کی تلاش کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیخ محمد کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے مقصد نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے چیلینجز سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

انکا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ” ہمیں ایک نئے پروگرام کے لیے نوجوانوں کے ایک گروپ کی تلاش ہے جو انہں تبدیل ہوتی دنیا سے نمٹنے کے قابل بنائے گا”۔

اس ٹوئیٹ میں شیخ محمد نے ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا جس پر جا کر نوجوان پروگرام کے لیے رجسٹر کرنے کے بعد اپلائی کر سکتے ہیں۔

https://twitter.com/HHShkMohd/status/1312760697030406144?s=20

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button