متحدہ عرب امارات

ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی ویڈیو بنانے والی خاتون پر عائد الزامات کا فیصلہ 18 اکتوبر کو سنایا جائے گا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں زیر حراست خاتون کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس اہلکار کی ویڈیو بنانے اور انہیں دھمکیاں دینے کے الزام میں دائر مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

32 سالہ خاتون پر کار سرکار میں مداخلت کرنے ، ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو دھمکانے ، نجی املاک کو نقصان پہنچانے ، نجی معلومات افشاں کرنے کی دھمنکیاں دینے اورمتحدہ عرب امارات کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق عرب خاتون پولیس کی حراست میں تھی کہ انہوں نے موبائل فون نکال کر ڈیوٹی پر مامور اہلکار کی ویڈیو بنائی اور ان کو دھمکی دی کہ وہ یہ ویڈیو اور تصویریں فرانس میں موجود ان کی بہن کو بھجوائے گی اور ان پر عالمی سطح پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ متحدہ عرب امارات میں زیرحراست افراد کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔

سرجنٹ نے تفتیشی کوبتایا کہ مذکورہ خاتون نے پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ہتھکڑی لگانے کے وقت مذحمت کی۔ وہ بہت بدتمیزی کررہی تھی۔

ماتحت عدالت سے استغاثہ عامہ نے درخواست کی ہے کہ خاتون کے خلاف فیصلہ ہونے تک انہیں حراست میں رکھا جائے۔ کیس کا فیصلہ 18 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button