
خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
نیو دہلی : بھارتی اداکارہ کیٹو ڈائٹنگ کی وجہ سے گردے ناکارہ بنا بیٹھی جس کے بعد وہ اپنے مداحوں کو غمزدہ چھوڑ کر آج دار فانی سے کوچ کر گئی۔
27 سالہ مشتی مکھرجی جمعہ کو وفات پا گئی جس کے آخری رسومات ہفتے کو اداکر دی گئی۔ اس کے پسماندگان میں ان کے ولدین اور ایک بھائی شامل ہے۔
مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا تھا ۔ وہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں سمیت متعدد بنگالی اور تیلیگو پروجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ میوزک ویڈیوز میں بھی جلوگر ہوئی ہیں۔
موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جس سے دنیا میں بیشتر افراد تنگ ہیں تاہم ایسے میں کچھ لوگ غیر ضروری طور پر انتہائی پتھلے نظر آنے کے لیے بھی سو جتن کرتے ہیں۔ انہی میں سے ایک کیٹو ڈائٹنگ بھی ہے جس میں کوئی شخص کاربوہائیڈریٹ کی تعداد انتہائی کم کردیتا اور پروٹین اور فیٹس کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔
اس کیٹو ڈائٹنگ نے مشتی کی جان لی۔
Source : Khaleej Times







