خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کیے گئے فرمان کے بعد سرکاری اداروں کی نگرانی کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ فرمان داد دبئی کے سرکاری اداروں کی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق ہے اور اسکو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فرمان کا مقصد سرکاری اداروں کارکردگی کو بہتر بنانا، یکجا کرنا اور مضبوط کرنا ہے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ شیخ احمد بن سعید المکتوم نائب چیئرمین ہوں گے۔
اس کے علاوہ کمیٹی میں درج ذیل عہدے دار شامل کیے گئے ہیں:
دبئی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل
محکمہ مالیات کے ڈائریکٹر جنرل
گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل
اور دبئی سپریم لیجسلیشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شامل ہوں گے۔
اس فرمان کو نافذ کرنے کے لیے یہ کمیٹی ضمنی قوانین بنائے گی۔ اور تمام حکومتی اداروں کو اس کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔
کمیٹٰی کا وژن کیا ہے؟
- دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی زیر سرپرستی حکومتی محکموں کی ڈویلپمنٹ
- اس بات کو یقینی بنانا کہ پراجیکٹس کام ڈیڈ لائنز کے مطابق ہو رہا ہے
- پراجیکٹس کو حکومت کی ترجیحات اور مقاصد کے مطابق ڈھالنا
- اور پراجیکٹ کےمنصوبے اور عمل در آمد کی منظوری دینا اس کمیٹی کے مقاصد میں شامل ہے۔
Source: Khaleej Times







