خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اب دبئی سے اٹلی جانا ہوا آسان، اٹلی نے دبئی میں ویزہ درخواست جمع کرنے کیلئے نیا سنٹر کھول دیا

۔

خلیج اردو: دبئی میں رہنے والوں کیلئے خوش خبری، وہاں سے اٹلی کے ویزے کےلئے درخواست دینا آسان ہوگیا، اٹلی نے دبئی میں نیا ویزا سینٹر کھول دیا ہے، انہیں قونصلیٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نیا ویزا سینٹر دبئی کے انٹرنیشنل فنانشل سینٹر گیٹ ایونیو زون سی میں قائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق متحدہ عرب امارات میں اٹلی کے قونصل جنرل اور وی ایف ایس گلوبل نے دبئی میں ایک نیا اٹلی ویزا درخواست مرکز کھول دیا ہے جہاں اب دبئی ، شارجہ ، اجمان ، ام القوین ، راس الخیمہ اور فوجیرہ کے رہائشی اب نئی سہولت پر ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

یہ مرکز ابتدائی طور پر محدود ویزا کی اقسام کے لئے درخواستیں قبول کررہا ہے۔ ابوظہبی کے رہائشی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں واقع مال ، ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں واقع ویزا ایپلی کیشن سنٹر میں اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔۔

اس موقع پر وی ایف ایس گلوبل کے عہدیدار نے کہا کہ یہ ویزا سینٹر ایسے موقع پر کھولا گیا ہے، جب اٹلی میں سیاحت کے لئے جانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہم اطالوی ویزے کے لئے ہر ممکن بہتر سروس فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button