پاکستانی خبریںعالمی خبریں

شہزادہ چارلس نے آم کے تحفے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا

خلیج اردو: پرنس آف ویلز پرنس چارلس نے پاکستانی آم کا تحفہ بھیجنے پر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں ، شہزادہ چارلس نے کہا کہ آم کا تحفہ ملنے پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ پرنس نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ آموں کے حیرت انگیز تحفہ کی واقعی تعریف کرتے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آم کا تحفہ مینگو ڈپلومیسی کے تحت مختلف سربراہان ریاستوں کو بھجوایا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button