
خلیج اردو: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ایک بس ڈرائیور کو ایک مسافر سے بس میں رہ جانیوالی 250،000 درہم سے بھری تھیلی واپس کرنے پر اعزاز دیا ہے۔
ڈرائیور نور خان کو اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد بس میں بیگ ملا اور بس کے سپروائزر کو فوری طور پر الرٹ کردیا۔
آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین ، ڈائریکٹر جنرل متار محمد التائیر نے اس موقع پر کہا کہ "ہم آر ٹی اے میں ایسے عمدہ ڈسپلن اور دیانتداری کے ساتھ ملازمین رکھنے پر فخر کرتے ہیں۔ اس بس ڈرائیور نے تھیلی کو بسوں کے سپروائزر کے حوالے کر کے مناسب کارروائی کی۔ یہ رویہ ہمارے ملازمین کی وفاداری اور ایمانداری پر پوری طرح سے عکاسی کرتا ہے۔ عوامی نقل و حمل کا مطلب ہی یہی ہے کہ ہر روز سیکڑوں ہزاروں سواریوں کا سفر کرنا، اور دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع استعمال کرنے پر یہ رویہ عوام کے اعتماد کو بڑھا دیتا ہے”۔
اس واقعہ کے حوالے سے بس ڈرائیور خان نے کہا کہ "اتھارٹی کیطرف سے مجھے اس اعزاز سے نوازنا نہ صرف میرے لئے بلکہ عوامی بسوں میں کام کرنیوالے دیگر تمام ملازمین کے لئے بھی باعث فخر ہے۔ ہم سب کے لئے یہ ایک ترغیب ہے کہ وہ اپنی محنت کو دوگنا کریں اور اپنی ملازمتوں میں مزید لگن اور وفاداری کا مظاہرہ کریں۔ "میں نے جو کچھ کیا وہ میرے بنیادی فرائض کا ایک حصہ ہے ،







