
خلیج اردو
13 اکتوبر 2020
تل ابیب: اسرائیل کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے ابراہیم ایکارڈ کی منظوری دیدی۔اس موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انہوں نے شیخ محمد بن زید النہیان ، ولی عہد ابوظہی اور ڈپٹی سپریم کمانڈر آف یو اے ای آرمڈ فورسز سے بات کی ہے اور وہ جلد ان سے ملاقات کرے گے۔
دونوں ممالک کے درمیان 15 ستمبر کو امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والے معاہدے کی اسرائیلی کابینہ نے ووٹوں سے توثیق کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جلد شیخ محمد سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوست ابوظبہی کے ولی عہد سے بات کی اور انہیں اسرائیل آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے بھی مجھے متحدہ عرب امارات آنے کی دعوت دی۔ ہم پہلے امارات وفد کا یہاں استقبال کریں گے اور پھر ہمارا وفد وہاں جائے گا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم سے گفتگو کا حوالا دیتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت ، توانائی ، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر بات کی۔
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ نتن یاہو نے ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو دوام بخشنے اور علاقائی امن و سلامتی پر گفتگو کی۔
پیر کو متحدہ عرب امارات کا جہاز اسرائیل کی بندگارہ ہائیفہ پر لنگانداز ہوا جس میں امریکہ ، متحدہ عرب امارات ، اسرائیل سمیت 15 ممالک کا سامان تھا۔
Source : Khaleej Times







