خلیج اردو آن لائن:
منگل کے روز پرتگال کی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کریسٹانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
فیڈریشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رونالڈو قرنطینہ میں ہیں اور ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم رونالڈو سویڈن کے خلاف کھیلی جانی والی یوفا نیشن لیگ نہیں کھیل پائیں گئے۔
فیڈریشن نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پرتگال کی فٹبال ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آئے ہیں، لہذا باقی کھلاڑی سویڈن کے خلاف میچ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نیشنز لیگ میں اب تک فرانس اور پرتگال کے درمیان میچ زیرو زیرو سے ڈرا ہوا ہے اور بدھ کے روز اٹلی کے ساتھ ہونے والا دوستانہ میچ بھی بے نتیجہ رہا تھا۔ اور رونالڈو نے یہ دونوں میچ کھیلے تھے۔
تاہم اب لیگ کے اگلے میچ اور دیگر تقریبات میں رونالڈو کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، جو اب انکی صحت کے ساتھ مشروط ہے۔
Source: Khaleej Times







