پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پہلی بار پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں خواجہ سراوں کے درمیاں کھیلوں کے مقابلے

خلیج اردو: پشاور کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ٹرانس جنڈر سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سپورٹس گالا میں 7 کھیل شامل ہیں جن میں 50 سے زائد خواجہ سرا شریک ہیں۔

ان کھیلوں میں رسہ کشی، آرچری، کرکٹ، ووڈ بال، سائیکلنگ، اتھلیٹکس او میوزیکل چیئر شامل ہیں۔

محکمہ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کو بہت سی فیلڈز میں نہیں پوچھا جاتا لیکن ان کو ہر فیلڈ میں آگے آنا چاہیے۔

ہم نے پشاور کو پہلے چنا ہے اس کے بعد دیگر ڈسٹرکٹس میں بھی جائیں گے، آج کا ایونٹ بھی ان کی تفریح کیلئے منعقد کیا گیا یے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button