متحدہ عرب امارات

دبئی، بنگلہ دیشی باشندے کا ہم وطن پر چھری سے حملہ، ملزم پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت کو منگل کے روز دوران سماعت بتایا گیا بنگلہ دیشی باشندے پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ہم وطن باشندے کو جھگڑے کے بعد چھری سے حملہ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 29 سالہ بنگلہ دیشی مدعاعلیہ کا اپنے ہی ہم وطن کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس میں دنوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور جھاڑو مارے۔ اس دوران مدعاعلیہ نے چھری نکال لی اور متاثرہ شخص پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

موقعے پر موجود عینی گواہوں نے دبئی پولیس کو واقع کی اطلاع دی۔ واقعہ دبئی میں راس الخور کے علاقے میں پیش آیا۔

ایک پاکستانی عینی گواہ جو اس واقعے کے وقت قریبی مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہا تھا، اس نے پولیس کو بتایا کہ صبح 7 بج 30 منٹ کا وقت تھا جب اس نے مدعاعلیہ کو عمارت کی سیڑھیوں کے نیچے چھپے ہوئے دیکھا، جہاں بعد میں متاثرہ شخص بھی آگیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

اور دونوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور جھاڑو برسانے شروع کردیے، متاثرہ شخص نے جھاڑو مدعاعلیہ کے سر پر مارا جس سے اس کے ناک سے خون بہنے لگا۔ جس کے بعد مدعالیہ نے چھری نکال لی اور متاثرہ شخص پر حملہ کر کے فرار ہوگیا۔

تاہم، پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد مدعاعلیہ کو گرفتار لیا گیا، اور اس پر اقدام قتل کا الزام عائد کر کے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا گیا ہے جس کی اگلی سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔

 

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button