خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس ابوظہبی کی داخلی چیک پوسٹ پر کار سواروں کو ڈیجیٹل اسیکرز تقسیم کر رہی ہے اور کچھ اسٹیکرز گاڑیوں کی سامنے والی سکرینوں پر لگائے جا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ابوظہبی پولیس یہ اسٹیکر کیوں تقسیم کر رہی ہے۔
دراصل ابوظہبی پولیس امارات میں روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لیے عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالےسے آگاہی بڑھانا چاہتی ہے۔ اور ان دنوں داخلی راستوں پر گاڑیوں کی سکرینوں پر لگائے جانے والے اسٹیکر اور کار ڈرائیوروں میں تقسیم کیے جانے والے اسٹیکروں پر ٹریفک کے حوالے سے آگاہی پیغامات درج ہیں۔
تاہم، پولیس اہلکار جو اسٹیکر گاڑیوں کی سامنے والی اسکرینوں پر لگا رہے ہیں ان پر ایک بار کوڈ بنا ہوا۔ ان بار کوڈز کو اپنے موبائل فون کے ذریعے اسکین کر کے ڈرائیورز ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ جن میں ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر ہدایت کرنے کی ترغیب دی گئی تاکہ وہ سڑک پر دوسروں کی اور اپنی زندگی کی حفاظت کر سکیں۔
ان ویڈیوز میں زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کو راستہ دینے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے، ٹریفک سگنل پر عمل کرنے، 10 سال سے کم عمر بچوں اگلی نشستوں پر نہ بیٹھانا اور حد رفتار پر عمل کرنے کے حوالے آگاہی پر مشتمل پیغامات دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ابوظہبی پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی اور درج ذیل خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے والے ڈرائیورز پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو سکتا ہے اور گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔
خلاف ورزیاں درج ذیل ہیں:
اسریٹ ریسنگ
جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے کی صورت میں
پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی صورت میں
سگنل توڑنے کی صورت میں
زیبرا کراسنگ پر پیدل گزرنے والوں کو راستہ نہ دینے کی صورت میں
اچانک لین بدلنے اور تیز رفتاری کی وجہ سے کسی حادثے کا باعث بننے کی وجہ سے 50 ہزار درہم جرمانہ اور گاڑی ضبط ہو سکتی ہے۔
Source: Khaleej Times







