خلیج اردو: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کارکنوں کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں کی کلاس لے لی۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسہ عام کے مقام گوجرانوالا اسٹیڈیم کے گیٹ پولیس کی جانب سے بند کردیے گئے جس پر مریم اورنگزیب نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
مریم اورنگزیب کی کارکنوں کو روکنے پر جلسہ گاہ میں تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے بند دروازے کھلوا دیے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پانی تک جلسہ گاہ کے اندر لے جانے نہیں دے رہی







