خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کیلئے بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خواتین سپورٹس کلب کو بند کر دیا گیا ہے۔ اوکاز نیوز پیپر کے مطابق سعودی بلدیہ نے کلب انتظامیہ مکی جانب سے کلب کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے میں غفلت دیکھائی تھی۔
بلدیہ کی جانب سے ایک چھاپے کے دوران آلخاراج میں واقع کلب میں ورک آؤٹ مشین کو سنیٹائزیشن کے عمل سے نہ گزارنے کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ وہاں موجود کھلاڑیوں کی صحت کو کورونا سے غیر محفوظ پایا گیا۔
جون میں سعودی عرب نے فٹنس سنٹرز سمیت تمام مراکز کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ یہ اقدام سعودی عرب میں معمولات زندگی کی بحالی کیلئے اٹھایا گیا تھا۔
حکام نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ملکی سطح پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت نے حال ہی میں کورونا ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد مراکز اور کاروبار بند کیے ہیں۔
Source : Gulf News







