خلیج اردو
18 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ میں ایئرپورٹ پر سونے کی بڑی مقدار سمگلنگ ناکام بنا دی ، اسمگلروں نے سونے کو پرفیوم کی بوتلوں میں چھپایا تھا۔ اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
شارجہ پولیس میں محکمہ پورٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر یونس آلحجری نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ایشیائی سمگلروں کے قبضے سے 312 ہزار درہم مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں اسمگلروں نے اپنے ملک کی شناخت چھپائی ہوئی تھی۔
پرفیوم کمی بوتلوں میں چھپایا ہوا سونا 1۔6 کلو گرام کا تھا جس کی مالیت 312000 درہم کے برابر بتائی جاتی ہے۔ سمگلنگ کیلئے پرفیوم کے 42 بوتل استعمال کیے گئے تھے۔بوتلوں میں سونے کے پاؤڈر ڈالے گئے تھے۔ جسے انسپکٹر نے معائنے کے دوران برآمد کیا۔
پولیس نے تحقیقات سے معلوم کیا کہ وردات کے پھیچے دو افراد کا ایک او گروہ موجود ہے۔سونے کو ملک سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
برگیڈئر الحجیری نے شارجہ ایئرپورٹ پر سیکورٹی عملے کی مستعدی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی شارجہ پولیس کی بہترین ٹیم ورک اور جدیدیت کا ثبوت ہے۔
شارجہ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سمگلنگ کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ آہی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا 99 یا 06 5632222 پر کال کرکے یا ٹول فری نمبر 0800151نپر کال یا 7999 پر ایس ایم ایس کرکے اطلاع دی جا سکتی ہے۔
Source : Gulf News







