Uncategorized

متحدہ عرب امارات: کورونا وائرس کے انسداد کیلئے انتباہی اسٹیکر نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی جاری

خلیج اردو
07 نومبر 2020
دبئی: دبئی اکانومی کی جانب سے کاروباری مراکز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ جن دوکانوں پر سماجی فاصلہ رکھنے سے متعلق اسٹیکر چسپاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

دبئی اکانومی نے سماجی فاصلہ قائم رکھنے سے متعلق تنبیہی اسٹیکرز چسپاں نہ کرنے والوں کو وارنگگ جاری کی ہے۔ دبئی اکانومی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ 20 دوکانوں کو وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔ جبکہ 649 دوکانوں کو ضوابط پر عمل درآمد پاتے دیکھا گیا۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1324622908795297794

دبئی اکانومی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ دبئی اکانومی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ 600545555 پر رابطہ کرکے شکایات درج کر سکتے ہیں اگر کہیں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہو۔ اس کے علاوہ کنزیومر اپلیکیشن سے بھی شکایات درج کیے جا سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button