
خلیج اردو: مشتبہ ڈیٹنگ ویب سائٹس اور لوٹ مار یا بلیک میلنگ کے شکار لوگوں کے حالیہ واقعات کے پیش نظر ، حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے پلیٹ فارمز اور سائٹوں سے دور رہیں۔
اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ، دبئی پولیس نے ان آن لائن ڈیٹنگ ایپس پر دھوکے سے رابطے میں آنے کے خطرات کی نشاندہی کی ہے۔
ویڈیو کے متن میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی بری خواہشیں انہیں نامعلوم افراد کے ساتھ بات چیت کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔
اگر کوئی ڈیٹنگ سکیم کا شکار ہو گیا ہے تو وہ فوری طور پر دبئی پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔
#Video | Online dating platforms can be obvious targets for fraud, with scammers developing new faces of embezzlement.#DPAwareness #YourSecurityOurHappiness #SmartSecureTogether pic.twitter.com/2r3utb76Jb
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) November 9, 2020







