
خیلج اردو
بنگلور: خاتون کے ساتھ نازیاب حرکات کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس عمل میں عورت نے بہادری دیکھائی اور سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
بنگلور سے تعلق رکھنے والے اس باہمت خاتون نے اس شخص کو گرفتار کروایا جو بالکانی سے اس پر نظر رکھ کر فحش حرکات کا مرتکب ہوتا تھا۔ وہ شخص چھت پر کھڑے ہوکر اس عورت کو گندے اشارے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جنسی اعضاء دیکھاتا تھا جس پر خاتون نے ان کی تصویر لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
انسٹاگرام پر اس نے لکھا کہ وہ ایک مہینہ پہلے اس مکان میں شفٹ ہو گئی ہے اور یہ شخص جس کا گھر میرے قریب ہے وہ بالکانی میں کھڑا ہو کر مجھے گھورتا ہے جس سے میں کافی ناخوشگوار احساس کا شکار ہوتی ہوں۔ میرے دماغ میں کافی ٹائم سے یہ بات تھی کہ اس بارے خاموشی تھوڑ دوں لیکن ایک ڈر تھا کہ اس پر اگر بات کی تو یہ شخص جانتا ہے کہ میں کہاں رہتی ہوں۔ میں نے اس پر چلا کر اسے گالیاں دیں جس پر اس کی پینٹ گر گئی اور اس نے غلیظ مسکراہٹ دی۔
جس پر اس نے آدمی کو بتایا کہ وہ اس کی تصویر کھینچے گی اور جب تک وہ کیمرہ نکالتی اس نے پینٹ اوپر کی۔
خاتون کے مطابق اس نے اس حوالے سے مالک مکان کو بتایا اور شکایت بھی کی جس پر اس نے مجھے پولیس کو شکایت کرنے کا کہا۔ اس نے وکلاء ، سماجی کارکنان اور دیگر سماجی تنظیموں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا ایسی حرکات بھارتی قانون کے مطابق جرم مین نہیں آتا؟
اس نے لکھا کہ ملزم کو سزا دینے کیلئے وہ آواز اٹھاتی رہی گی اور اس نے اس بارے مدد کی اپیل کی۔
خاتون نے بتایا کہ اس نے اگلے دن پولیس کو فون کیا اور صورت حال سے اگاہ کیا۔ پولیس نے آدمی کو شناخت کیا اور گرفتار کرکے تھانے لے گئی پولیس نے خاتون کو تھانے لے جاکر اس کی شکایت بھی درج کی۔
سنیئر پولیس آفیسر کے مطابق کسی خاتون کیلئے یہ آسان نہیں تھا کہ وہ ایسے لوگوں کے بارے میں قانون سے مدد لیتی لیکن انہوں نے یہ ممکن بنایا۔
Source : Khaleej Times







