پاکستانی خبریں

ریلیف پیکج: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے کی فوری کمی کی گئی ہے، بجلی اور گیس کے بل قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں، طبی سامان کے لیے 50 ارب روپے وقف کیا گیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا پر بھی ٹیکس کم کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے ایک چھوٹی سے ایلیٹ کلاس کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں، کرونا وائرس کے پیش نظر بھی لاک ڈاؤن کو لے کر عمومی سوچ یہی ہے۔

انہوں نے کہا مکمل کرفیو لگانے سے نقصان امیر کو نہیں بلکہ کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کو ہوگا اس لیے کرفیو لاک ڈاؤن کی آخری اسٹیج ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے ہیں، گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب، انتہائی غریب طبقے کے لیے 150 ارب روپے مختص کر دیے، 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ سے صنعتیں لیبر پر خرچ کر سکیں گی، برآمدی صنعت کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ فوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source : ARY News
24 MARCH,2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button