ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ویزے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہونے والا جرمانہ معاف کروانے کا طریقہ کار

خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور رہائش پذٰیر ہیں اور ملک چھوڑنے سے پہلے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر عائد ہونے والا جرمانہ معاف کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو کونسا طریقہ کار اپنانا ہوگا؟

متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق اتھارٹی آئی سی اے نے 17 نومبر کو اعلان کیا تھا جن افراد کا ویزا یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوا تھا  اور وہ تب سے غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر ہیں ان کے پاس بغیر جرمانہ ادا کیے ملک چھوڑنے کے لیے مزید 31 دسمبر 2020 تک وقت ہے۔

اس دوران ان افراد کو تمام انتظامی پابندیوں سے استشنا دی جائے گی۔
تاہم، جرمانہ معاف کروانے کے لیے آپ کو درج ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا:

ویزٹ ویزے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو درج ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا:
1۔ 31 دسمبر 2020 سے پہلے یو اے ای چھوڑںے اور اپنے ملک واپس جانے کے لیے فضائی ٹکٹ بک کروائیں۔
2۔ دوسرے مرحلے میں فضائی ٹکٹ اور پاسپورٹ لے کر ایئر پورٹ جائیں۔
اگر آپ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو رہے ہیں تو پھر پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے دبئی سول ایوی ایشن سیکیورٹی سنٹر پر جائیں۔
اور اگر آپ ابوظہبی، شارجہ، اور راس الخیمہ کے ایئرپورٹس سے اپنے ملک واپس جا رہے ہیں تو پھر پرواز کی روانگی سے 6 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پر پہنچیں۔

3۔ جب آپ درج بالا اقدامات کر لیں گے تو پھر حکام کی جانب سے درج ذٰیل کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • آپ پر عائد تمام قسم کے جرمانے سے معاف کر دیے جائیں گے۔
  • آپ پر عائد تمام انتظامی پابندیاں ختم کر دی جائیں گیں۔
  • ویزا کینسل کر دیا جائے گا۔

رہائشی ویزے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے کی معافی کے لیے درج ذٰیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔
1۔ 31 دسمبر 2020 سے پہلے یو اے ای چھوڑںے اور اپنے ملک واپس جانے کے لیے فضائی ٹکٹ بک کروائیں۔
2۔ دوسرے مرحلے میں فضائی ٹکٹ اور پاسپورٹ لے کر پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے پہلے ایئر پورٹ جائیں۔
3۔ جب آپ درج بالا اقدامات کر لیں گے تو پھر حکام کی جانب سے درج ذٰیل کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • آپ پر عائد تمام قسم کے جرمانے سے معاف کر دیے جائیں گے۔
  • آپ پر عائد تمام انتظامی پابندیاں ختم کر دی جائیں گیں۔
  • ویزا کینسل کر دیا جائے گا۔

تاہم، جرمانے کی معافی صرف ان افراد کے لیے ہوگی جو درج ذیل شرائط پر پورا اترتے ہوں گے۔
جرمانہ معاف کروانی کی شرائط درج ذیل ہیں:
1۔ غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے پر جرمانے سے معافی صر ان افراد کو دی جائے گی جن کے ویزے یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوئے ہیں اور انہیں 31 دسمبر 2020 سے پہلے ملک چھوڑنا ہوگا۔
2۔ روانگی صرف سے یو اے ای کی ایئرپورٹس سے ہوگی۔
3۔ سرمایہ کار اور کسی فرم میں پارٹنرز اگر جرمانے کی معافی چاہتے ہیں تو  انہیں کمپنی ختم  کرنی ہوگی یا اس کمپنی سے اپنے عہدے کو چھوڑنا ہوگا۔
4۔ اور وہ افراد جنہوں نے دوسروں کے ویزے بھی سپانسر کیے ہیں انہیں جرمانہ معاف کرنے کے لیے ان افراد کو بھی ملک چھوڑنا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button