خلیج اردو: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 159 روپے 28 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوا۔
دو دن میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 77 پیسے کمی آئی ہے ۔ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 96 پیسے کم ہوئی تھی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی۔ آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 514 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے کے بجائے ان کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی۔
کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 514 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران سٹاک مارکیٹ 5 حدیں عبور کرگئی اور اربوں روپے کا لین دین ہوا۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں مجموعی قومی برآمدات میں فیصد 5.98 اضافہ سے 1.254 کھرب روپے تک بڑھ گئی ہیں۔







