عالمی خبریں

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمان، سعودی عرب اور کویت نے اپنے بارڈر بند کردیے

 

خلیج اردو آن لائن:

یو کے اور چند دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد متعدد ممالک یو کے سے آنے والی والی پروازوں پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

اس تناظر میں خلیج کے تین ممالک سعودی عرب، عمان، اور کویت نے بھی اپنے زمینی اور فضائی بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ وائرس کی نئی قسم کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اتوار کے روز اپنے زمینی اور سمندری بارڈر بند کر دیے تھے اور ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل کر دیں ہیں۔ جبکہ ملک میں پہلے سے موجود بین الاقوامی کمرشل پروازیں ملک سے جا سکتی ہیں۔

تاہم، سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ان ممالک کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ پر نہیں ہوتا جن میں ابھی وائرس کی اس نئی قسم کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

کویت:

سعودی عرب کے بعد ہمسایہ خلیجی ملک کویت بھی پیر کی رات 11 بجے سے یکم جنوری تک اپنے تمام سمندری، زمینی اور فضائی بارڈر بند کرنے اور کمرشل پروازیں معطل کرنے جا رہا ہے۔

تاہم، کارگو آپریشن جاری رہےگا۔

مزید برآں، کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب کے باشندے زمینی راستے سے ملک چھوڑ پائیں گے۔

عمان:

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے اور اس کے پھیلنے کے خطرے سے بچنے کے لیے اپنے بارڈر بند کرنے والے خلیجی ممالک میں عمان تیسرے ملک ہے۔

عمان کے اسٹیٹ ٹیلی ویژن کے مطابق منگل کے روز سے ایک ہفتے تک عمان کے تمام سمندری، فضائی اور زمینی بارڈر بند رہیں گے۔

بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی کی جانب سے لیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button