خلیج اردو آن لائن:
امریکہ کے شہر نیو یارک لا گارڈیہ ایئرپورٹ پر پیش آیا ایک عجیب و غریب واقعہ، جس میں ایک مسافر، اس کی خاتون پارٹنر اور انکے پالتو کتے نے چلتے جہاز سے ایمرجنسی سلائیڈ کی مدد سے چھلانگ لگادی۔
ان مسافروں کے اس عمل سے جہاز کا عملا اور دیگر مسافر ششدر رہ گئے۔
نیویارک پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پیر کے روز جب جہاز پرواز کے لیے رن وے کی طرف جا رہا تھا تو دونوں مسافر جہاز کے ایمرجنسی گیٹ کو کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔ اور جہاز سے کود گئے۔
تاہم، جہاز سے کودنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے بعد ان میں سے ایک مسافر جس کا نام انتونیو ماردوک ہے نے پولیس کو بتایا کہ صدمے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ نے انہیں اس انتہائی قدم پر اکسایا۔
جہاز میں سوار ایک مسافر نے واقع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب جہاز ٹیکسی کر رہا تھا تو دونوں مسافروں نے کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ اپنی نشست تبدیل کی۔ جبکہ مردوک عملے کی وارننگ کے باوجود جہاز میں کھڑا رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مردوک نے عملے کے ایک فرد کو بتایا کہ اگر وہ بیٹھ گیا تو وہ حواس باختہ ہوجائے گا۔
تاہم، مردوک اسکی خاتون پارٹنر پر مجرمانہ فعل، لاپراوہی اور سرکاری کام میں مداخلت کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔
جبکہ اس واقعے کے بعد جہاز کو واپس گیٹ پر لایا گیا اور مسافروں کو دیگر جہازوں میں سوار کروایا گیا۔
Source: Khaleej Times







