پاکستانی خبریں

پولیس کی وہی روش ، اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی ناکے پر نوجوان کو قتل کر دیا

خلیج اردو
09 جنوری 2021
پشاور : پشاور میں رات کے وقت ناکے پر نہ رکنے والے نوجوان کو پولیس نے گولی مار دی۔ پولیس کی فائرنگ سے مبینہ طور پر نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گولبل کے مطابق سی سی پی اور احسن عباس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ بڈھ بیر کے ایچ ایچ او اعجاز شاہ کو معطل کر دیا ہے جبکہ ایچ ایچ او ، اے ایس آئی نصیب جان ، حوالدار منان ، سپاہی شکیل اور صالح ظفر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ واقعہ اسلام آباد میں اثامہ ستی نامہ نوجوان کی اے ٹی ایس پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے چند ہی روز بعد پیش آیا ہے۔ اس قتل کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button