عالمی خبریں

کسانوں نے دہلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

خلیج اردو: بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسان دہلی کے لال قلعے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کئی دنوں سے احتجاج پر تھے اور دارالحکومت دہلی کے سرحدوں پر دھرنے دے رکھے تھے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسانوں نے دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے اور لال قلعے پر جمع ہونے کا اعلان کیاتھا۔

رپورٹس کے مطابق کسانوں کی ٹریکٹر ریلیوں کو روکنے کیلئے دہلی میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ کسانوں کی ریلیاں دہلی میں داخل ہوئیں تو مودی سرکار کے حکم پر پولیس ریلیوں پرٹوٹ پڑی۔

یوم جمہوریہ پر دہلی میدان جنگ بنا رہا اور پولیس ا ور کسانوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

دہلی میں پولیس سے جھڑپ کے دوران ایک کسان ہلاک ہوگیا جبکہ کسان رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ کسان پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا جس کی شناخت نونیت کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باوجود کسان دہلی کے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور کسانوں نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کے پرچم لہرادیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button