خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ڈرائیوروں کو بغیر کسی سود کے ٹریفک جرمانے کی ادائیگی کے لئے زیادہ سستے طریقہ کا اعلان کردیا ہے۔
ڈرائیورز اب چار مقامی بینکوں کے ذریعہ ایک قسط پلان کیمطابق اپنے ٹریفک جرمانے کو صفر فیصد سود کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے بغیر کسی سود کے ٹریفک جرمانے کی قسط کے لئے چار قومی بینکوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسٹمر کی خوشی کے لئے اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور وزارت کے اسٹرٹیجک وژن کے مطابق ہے جس سے معاشرے میں معیار زندگی کو فروغ مل سکے۔
چار بینکوں میں ابوظہبی بینک ، کمرشل بینک آف دبئی ، امارات اسلامی اور آر اے کے بینک شامل ہیں۔







