خلیج اردو: ابو ظہبی نے اپنے سبز ممالک ، خطوں اور علاقوں کی فہرست میں اپ ڈیٹ کردی ہے ، اس فہرست کے اعلان کے ساتھ ہی پیر کو 17 مقامات شامل کردئیے گئے ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی میں لینڈنگ کے بعد 10 روزہ لازمی قرنطین سے استثنیٰ حاصل ہوگا ، اور انہیں ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہی پی سی آر ٹسٹ کرنا ہوگا۔ اس فہرست کا اعلان ثقافت کے شعبے کے ریگولیٹر ، محکمہ ثقافت و سیاحت – ابو ظہبی (ڈی سی ٹی ابو ظہبی) نے کیا۔ یہاں ‘گرین لسٹ’ میں شامل ممالک پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔
آسٹریلیا
بحرین
برونائی
چین
فاکلینڈ جزیرے
گرین لینڈ
ہانگ کانگ
مالدیپ
موریشس
منگولیا
نیوزی لینڈ
عمان
قطر
سعودی عربیہ
سنگاپور
تھائی لینڈ







