عالمی خبریں

کورونا ویکسین لگنے کی خوشی میں جمی ہوئی جھیل پر بھنگڑا ڈالنے والے شخص کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا نے جس قدر خوف ہراس پھیلا رکھا اس دوران کورونا ویکسین ایک بہت بڑی راحت ارو ذہنی سکون کا باعث کیسے نہیں ہوگی۔ اور جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں انکی خوشی دیدنی ہے۔

آیئے ملتے ہیں ایسے کی ایک شخص سے  جو کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگنے کی اس قدر خوشی ہوئی کہ وہ اس خوشی کو منانے کے لیے جمی ہوئی جھیل پر پنجابی بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے۔

گردیپ پنڈھر سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور خود ایک ڈانس ٹیچر بھی ہیں، انہوں نے ویکسین کی خوشی میں بھنگڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شائع کی تو ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ جسے پر ابتک 3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

گردیپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میں نے دو مارچ کو اپنی ویکسین لگوائی اور اس کے بعد میں اس خوشی میں جمی ہوئی جھیل پر بھنگڑا ڈالنے گیا۔ یہ امید اور مثبت سوچ ہے جو میں کینیڈا اور اس باہر تمام افراد کی صحت اور بھلائی کے لیے شیئر کر رہا ہوں۔

گردیپ آئی ٹی انڈسٹری میں کام کرتے تھے لیکن انہوں نے اپنی نوکری چھوڑ کر مستقل طور پر بھنگڑا سیکھانے کا کام شروع کردیا۔ اب وہ آن لائن بھنگڑا سیکھاتے ہیں اور اس کے علاوہ ڈانس اسکول اور اسٹوڈیو بھی چلاتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button