متحدہ عرب امارات

ایرانی پائلٹس کے معاملے پر قطر کا ردعمل، تحقیقات کا مطالبہ ’’میڈیا حربہ‘‘ قرار

خلیج اردو
قطر نے ایرانی پائلٹس کے معاملے پر ایران کے تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض ایک ’’میڈیا حربہ‘‘ قرار دیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر میں موجود ایرانی پائلٹس کے معاملے پر ایران اور عراق کے درمیان براہِ راست رابطہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) کی مداخلت اور تحقیقات کے مطالبے کی کوئی قانونی یا سفارتی ضرورت نہیں، بلکہ یہ معاملہ میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

قطری حکام نے اس معاملے پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button