پاکستانی خبریں

قانون کی حکمرانی کے حوالے سے وزیر اعظم کا پیغمبر اسلام کے احادیث کا حوالہ

خلیج اردو
11 مارچ 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں اقوام کی تباہی کی بڑی وجہ ناانصافی تھی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ رسولِ محترم ﷺ کا فرمان ہے، "تم سےپہلے بہت سی وہ اقوام تباہ کردی گئیں جوطاقتور کیلئےایک اورکمزورکیلئےدوسراقانون رکھتیں”. تاریخ نےخرابئ اخلاق اور کرپشن کےباعث ریاستوں کو تباہ ہوتےدیکھا کیونکہ اخلاقی بالادستی کےبغیر ریاستیں فراہمیِ انصاف سے قاصر رہتی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عدل و بالادستئی قانون کے بغیر ریاستیں بکھر جاتی ہیں کیونکہ جوں ہی ریاست اپنی اخلاقی بالادستی سےمحروم ہوتی ہے بااختیار مجرموں سے سمجھوتوں (NRO) کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ ایوانِ بالا کے حالیہ انتخابات نے آشکار کیا کہ کیسے ہم اپنی اخلاقی سمت کھو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button