
خلیج اردو: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے۔
حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلا رہے تھے۔
فیس بک کے مطابق کمپنی نے کورونا اور ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20 لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔
کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق جھوٹے دعوے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل یوٹیوب بھی گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرچکی ہے۔







