پاکستانی خبریں

پاکستان : گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں مسافر وین پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق ہلاک 7 زخمی

خلیج اردو
26مارچ 2021
اسکردو : پاکستان کے عبوری صوبہ گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین خواتین سمیت 18 مسافروں کو لے کر گلگت ٹاؤن سے نلتر جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے نلتر کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی گلگت مرزا حسن نے ڈان کو بتایا کہ واقعہ میں ایک خاتون سمیت 6 مقامی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 7 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور انہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی نے گلگت بلتستان پولیس، رینجرز، اسکاؤٹس کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جبکہ اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں امن برقرار رکھنے کیلئےحکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ قراقرم ہائی وے پر مسافروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔

Source : Dawn.Com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button