پاکستانی خبریں

ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلو کمی

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن سے طلب میں کمی کے باعث ایل پی جی ریکارڈ 39 روپے فی کلو سستی ہوگئی، نرخ 129 سے کم کر 90 روپے فی کلو پر آگئے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل 2020ء سے ہوگا۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، مہلک مرض سے اب تک ملک بھر میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 1800 سے زائد افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ہزاروں مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 39 روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے سلینڈر کی قیمت 460 روپے کمی سے 1067 روپے ہوجائے گی۔

اس سے قبل دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں بھی تقریباً 20 سال کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں، پاکستان میں بھی آئل ریفائنریز نے گنجائش ختم ہونے کے بعد تیل کی پیداوار بند کردی ہے۔

Source : Samaa News

31 March 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button