پاکستانی خبریں

کراچی کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی ، وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان ، انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا عندیہ

خلیج اردو
یکم مئی 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے انتخابی عمل میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود سیاسی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔ حال ہی میں ڈسکہ اور سینٹ انتخابات کے دوران بھی یہی سب دیکھنے میں آیا۔ دراصل 1970 کے علاوہ ہر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نے نتائج کی ساکھ پر شکوک و شبہات کے سائے گہرے کئے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کےصدارتی انتخابات کےنتائج متنازعہ بنانےکیلئےہر حربہ آزمایا مگر انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کےاستعمال کے باعث کوئی ایک بےضابطگی بھی سامنے نہ آسکی۔ ایک سال سےہم حزب اختلاف سےکہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کرے اور موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں ہمارا ہاتھ بٹائے۔

مسٹر خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت پرعزم ہے اور وہ جمہوریت کے استحکام، انتخابات میں شفافیت اور ان کی ساکھ کی بحالی کیلئے ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے نظامِ انتخاب کی اصلاح کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button