
خلیج اردو آن لائن:
پاکستان کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ سمبل شاہد کورونا کے خلاف جنگ ہار گئیں۔
سمبل شاہد مشہور اداکارہ بشراہ انصاری اور عاصمہ عباس کی بہن تھیں۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سمبل شاہد کورونا کے باعث میں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔
بشرا انصاری نے اپنی بہن اور ماں کی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور انکی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔
View this post on Instagram
سمبل شاہد نے آخری مرتبہ 2020 میں ڈارمہ سیریل نند میں ادکاری کی تھی۔
View this post on Instagram
مزید برآں، سمبل شاہد کے بہترین ڈراموں میں ملکہ عالیہ اور تاکے کی آئے گی بارات شامل ہیں۔ تاہم وہ گولڈن گرلز میں اپنے کام سبب سب سے زیادہ جانی جاتی تھیں۔
Source: Khaleej Times






