خلیج اردو آن لائن:
جنوبی کیلیفورنیا کے ایک بزنس مین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے بزنس کے لیے فیڈرل کورونا وائرس ریلیف لون سے 5 ملین ڈالر (18 اشاریہ 3 ملین درہم) کا قرض حاصل کیا اور پھر اس قرض کی رقم کو بجائے کاروبار میں لگانے کے اس نے فراری، بینٹلی اور لیمبورگینی جیسی لگژری گاڑیاں خریدنے پر خرچ کر دیا۔ تاہم، اس شخص نے ان الزامات کا ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
مصطفی قادری نامی کاروباری شخص کو گزشتہ ہفتے پے چیک پروٹیکشن پروگرام میں دھوکے کے شک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام گزشتہ سال کورونا وائرس کے دوران چھوٹے بزنسز کی مدد کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔
امریکی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق تاہم، مصطفی قادری نے جمعے کے روز اس پر عائد، بینک فراڈ، وائر فراڈ، شناخت کی چوری اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
Federal agents have seized three luxury sports cars allegedly purchased by Mustafa Qadiri, 38, of Irvine, with fraudulently obtained COVID-19 Payment Protection Program (PPP) loans. pic.twitter.com/MIdkjFeZx2
— US Attorney L.A. (@USAO_LosAngeles) May 7, 2021
پراسیکیوشن کے مطابق قادری نے یہ قرض حاصل کرنے کے لیے تین جعلی کمپنیوں کے نام پر تین مختلف بینکوں میں درخواستیں جمع کروائیں۔ اس درخواست کے ساتھ ترمیم شدہ بینک ریکارڈ، جعلی ٹیکس ریٹرن اور ملازمین سے متعلق جعلی معلومات بھی منسلک کی گئی تھی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق مدعاعلیہ نے قرض حاصل کرنے کے لیے کسی دوسرے شخص کا نام، سوشل سیکیورٹی نمبر اور دستخط استعمال کیے۔
اس جعل سازی کے بعد مدعاعلیہ 5 ملین ڈالر کا قرض حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کے بعد اس نے قرض کی رقم سیر و تفریح اور مہنگی گاڑیاں خریدنے پر خرچ کی۔
Source: Khaleej Times







