خلیج اردو
19 مئی 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے اور وہاں جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے اور جاری کام کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے اور جاری کام کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔ pic.twitter.com/hohZL9Bc35
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 19, 2021
وزیر اعظم کلے دورے کی تفصیلات معاون خصوصی فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں بتائی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم سائیٹ کادورہ کرے گے وہاں پر زیر تعمیر ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لے گے
اس منصوبہ پر کام ستمبر 2019میں شروع ہوا جو کہ نومبر 2025 میں مکمل ہوگا
800 میگاواٹ پن بجلی حاصل ہوگی۔12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا جس سے 17 ہزار ایکڑ زمین قابل کاشت ہوسکے گی— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 19, 2021
وزیر اعظم عمران خان کی اہم ترجیحات میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پن بجلی کے منصوبہ شامل ہے
جن کی تکمیل سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ، 9ہزار میگا واٹ پن بجلی کی پیداوار ،91ہزار 917ایکٹر اضافی زمینیں سیراب اور 35ہزار سے زائد نئی نوکریوں کے مواقعے پیدا ہونگے ۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 19, 2021






