خلیجی خبریں

اسرائیل اور فلسطین کا تنازعہ ، امدادی سامان سے بھرے ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ، لاکھوں ڈالر کا سامان جنگ زدہ علاقے میں تقسیم ہوگا

خلیج اردو
22 مئی 2021
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے مختلف ایجنسیز کی جانب سے امدادی سامان کے 13 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں جس میں 18 ملین ڈالر کا سامان موجود ہے۔ یہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کے خاتمے کے بعد ہوا ہے۔

یہ سامان کیریم شالوم کے ذریعے یہاں پہنچایا گیا ہے جس میں کرونا وائرس کی ویکسین ، طبی الات ، دوائیاں وغحیرہ شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کی جانب سے مہاجروں کیلئے چلائے جانے والے اسکول میں موجود لوگوں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس حالیہ کشیدگی میں 1000 افراد بے گھر جبکہ 66000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

بے گھر ہونے والے افراد کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ٹیموں نے پانی ، ماسک ، کرونا سے حفاظت کا سامان اور دیگر بنیادی ضرورتوں کا سامان موجود ہے۔

اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی کوآرڈینیٹر سیکرٹری جنرل مارک لوکاک نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کیلئے 18.6 ملین ڈالر مختص کیے ہیں جس میں اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ سے ساڑھے 4 ملین ڈالر اور ملک پر مبنی پولڈ فنڈز سے 14.1 ملین ڈالر شامل ہیں۔

عالمی تنظیم کی توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے مقبوضہ فلسطینی علاقے کیلئے تین ماہ کیلئے مختلف ایجنسیوں کے مابیین فلیش اپیل کریں گے۔ خاص طور پر غزہ میں بلکہ مغربی کنارے کیلئے بھی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر خواہ مالی تعاون بہت ضروری ہے۔

انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ، داخلی فلسطینی سیاسی تقسیم اور وبائی بیماری کے تقریبا 14 سالوں کی وجہ سے تازہ ترین دشمنی سے پہلے ہی انسانی ضرورتیں پہلے سے کہیں زیادہ تھیں۔

او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فلسطینی انسانی ہمدردی کے فنڈ کیلئے یہ ضروری ہے کہ فوری ضروریات کو ہنگامی بنیادوں ایسے الات کو بحال کریں جس سے رابطوں کو آسان بنایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button