عالمی خبریں

واٹس ایپ نے وائس میسجز سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

مشوہر میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک وائس میسجز کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہی ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ کے صارفین موصول ہونے والے وائس میسجز کو زیادہ رفتار کے ساتھ سن سکیں گے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہو گا جن کے پاس طویل میسج سننے کا وقت نہیں ہوتا لہذا اس فیچر کی مدد سے وہ ان میسجز کی رفتار بڑھا کر جلدی سارا میسج سن پائیں گے۔

نیا فیچر متعارف کروایا جا چکا ہے اور صارفین جلد ہی نیا وریژن ڈاؤنلوڈ کر پائیں گے۔ اور پھر اس نئے وریژنے ذریعے وائس میسج کو ڈیڑھ یا دو گنا زیادہ اسپیڈ پر سن سکیں گے۔

مزید برآں، واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت صارفین وائس میسج بھیجنے سے پہلے سن سکیں گے۔

اس فیچر میں وائس میسج بھیجنے کے بٹن کے ساتھ Review  کا بٹن دیا جائے گا جس کی مدد سے آپ اپنا وائس میسج ریکارڈ کرنے کے بعد بھیجنے سے پہلے ہی سن پائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button