عالمی خبریں

1 اشاریہ 6 کلو گرام منشیات  آنتوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا مرد اور خاتون مسافر گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے 1 اشاریہ 6 کلو منشیات سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر پہنچنے والی ایک خاتون اور مرد کی آنتوں میں چھپائی گئی کوکین قبضے میں لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کا پتہ اس وقت چلا جب ایک انسپیکٹر کو مسافروں کی معمول کی جانچ کے دوران ایک خاتون مسافر پر شک گزرا۔

اور اس خاتون کو ایکس رے کے لیے لے جایا گیا تو اس کی آنت میں سے 683 اشاریہ5 گرام وزن پر مشتمل کوکین کے 60 کیپسول اس خاتون کی آنت میں پائے گئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو اپنی آنت میں کوکین کے 80 کیپسول چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنتوں میں منشیات چھپا کر اسمگل کرنا اسمگلروں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے نمایاں طریقوں میں سے ایک ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button