خلیجی خبریں

سفری بندشوں سے متائثر ہونے والوں کیلیے سعودی عرب کا اہم اعلان ، ویزہ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے

خلیج اردو
12 جون 2021
ریاض : سعودی عرب کی وزارت برائے خارجہ امور نے ایک الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا ہے جس سے سیاحوں کے ویزہ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے جو سفری بندشوں کی وجہ سے مختلف بیس ممالک میں موجود ہیں۔

اس حوالے سے غیر استعمال شدہ ویزہ کی مدت میں 31 جولائی تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کے اخراجات کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس سہولت کو وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

یہ سعودی عرب کے کرونا وباء کے خلاف کوششوں کا حصہ ہے۔

اس سہولت سے وہ سیاح فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو سعودی عرب میں نہیں آئے ہیں اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ایسا ہوا۔

اس حوالے سے وزارت ای ویزہ پلیٹ فارم کے استعمال سے ہی ویزہ میں توسیع ممکن ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button