
خلیج اردو: ابوظہبی میں ہونیوالے پی ایس ایل کی پشاور زلمی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر خان انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل محمد عامر خان کلائی میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں
ابوظہبی میں جاری پریکٹس سیشن کے دوران محمد عامر خان کو بائیں ہاتھ کی کلائی پر چوٹ لگی تھی
ابوظہبی میں ایکسرے میں فریکچر کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز نے آرام کی ہدایات کی۔ عامر خان بائیو سیکیور ببل سے باہر ہیں اب اور ان کا مکمل خیال رکھا جارہاہے







