
خلیج اردو
15 جون 2021
دبئی : دبئی پولیس نے غیر قانونی طور پر بھیڑیے کے فروخت کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
یہ کیس تب سامنے آیا جب نئی قائم شدہ ماحولیاتی اور اثار قدیمہ کے حفاظتی کرائمز ڈویژن جو جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹیگیشن کو معلومات ملی تھیں کہ کوئی دبئی میں جنگلی جانور کو فروخت کررہا ہے۔
اس شخص کو گرفتار کیا گیا اور کیس جوڈیشل اتھارٹی کو بھجوایا گیا۔ جنگلی جانور کو دبئی بلدیہ کے حوالے کیا گیا تاکہ اس کو طبی امداد اور شیلٹر دیا جا سکے۔
ڈائریکٹر آف کریمنل انویٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ آف ابوظبہی پولیس برگیڈیئر جمال سلیم الجلاف نے کہا ہے کہ وفاقی قانون نمبر 22 جو 2016 کا ہے ، جو جنگلی جانوروں اور کو اپنے ساتھ رکھنے اور اس کا کاروبار کرنے سے روکتا ہے۔
قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو کم از کم ایک مہینہ اور زیادہ سے زیادہ 6 مہینے کیلئے جیل بھیجا جائے گا۔ ایسے افراد کو کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 500 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔
ایسے جانور اپنے ساتھ رکھنا یا پالنے کیلئے بھی وہی سزا ہوگی۔
Source : Khaleej Times







